جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ میں پاکستان نے عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی کامیابیوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں 2024 کی بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا، پاکستان نےاکتوبرمیں منعقدہونےوالےجائیٹکس گلوبل ایونٹ کےآغازسےقبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی کے منظر نامے پراپنےقدم جمالیے ، یہ سنگ میل پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرکی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کےباعث ممکن ہوا۔
جائیٹکس گلوبل مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے ، ایونٹ جدید اختراعات اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین،سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کوایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
ایونٹ سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ، جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈاورٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گے ، ایونٹ میں 80سے زائد معروف کمپنیاں اوراسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسےممالک کواپنی صلاحیتیں دنیاکےسامنےپیش کرنےکاموقع فراہم کرے گا، پاکستان کےآئی ٹی شعبےمیں سالانہ 75ہزارآئی ٹی گریجویٹس کااضافہ ہورہا ہے، جو ایک مضبوط فری لانس کمیونٹی کیلئے بنیاد فراہم کرتے ہیں