Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی کے لیے انڈین ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں؟ بی سی سی آئی کی وضاحت

انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کہتے ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان تب جائے گی جب حکومت کی اجازت ہوگی

این ڈی ٹی وی سپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انڈین ٹیم کا پاکستان جانا انڈین حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ ’انڈین ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ حکومت پر منحصر ہے کہ فیصلہ کرے کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔ اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے’-

واضع رہے کہ پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔

یاد رہے انڈین کرکٹ بورڈ آئی آئی سی سی سے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان سے سری لنکا یا دبئی میں منعقد کرنے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔ کیونکہ حالیہ ایشیا کپ بھی ایک ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلا گیا تھا جس میں انڈیا کو سری لنکا میں اپنے تمام میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں سری لنکا نے نو میچوں کی میزبانی کی تھی جبکہ باقی چار میچوں کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔

انڈیا اور پاکستان صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں۔ ممبئی حملوں کے بعد انڈیا نے 2008 سے دو طرفہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا۔ اور پاکستان بھی سات سال کے وقفے کے بعد گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انڈیا گیا تھا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں