Search
Close this search box.
پاکستان صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی, ڈریپ کا الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے مشتبہ اینٹی ریبیز ویکسین ری کال الرٹ جاری کیا گیا ہے

ڈریپ فیلڈ فورس، ڈرگ اتھارٹی، ہیلتھ پروفیشنلز اور فارمیسز کو جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں اینٹی ریبیز ویکسین سپلائی کی اطلاعات ملی ہیں،شور ریب نامی مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین بھارتی کمپنی کی تیارکردہ ہے ۔

مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے،مارکیٹ میں دستیاب مضر صحت اینٹی ریبیز ویکسین کا بیچ آر او 10821 ہے،اینٹی ریبیز ویکسین انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

غیر رجسٹرڈ اینٹی ریبیز ویکسین کی کوالٹی اور سیفٹی غیر واضح ہے،ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ کی سرویلنس کریں،مضرصحت اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی چین کی تحقیقات کی جائیں۔

مارکیٹ میں دستیاب جعلی اینٹی ریبیز ویکسین کے بیچ کو ضبط کیا جائے،ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسز دستیاب ادویات کا اسٹاک چیک کریں،ریگولیٹری فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی ویکسین کا خاتمہ یقینی بنائے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں