Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین

ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن نے پاکستانی ریکارڈ ساز کھلاڑی سہیل عباس کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان کے سابق پنالٹی کارنر اسپلیشٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کا حصہ بن گئے۔ ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن (ایم ایچ سی) نے ریکارڈ ساز کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلیں۔

ایم ایچ سی نے سہیل عباس کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل عباس کی خدمات ایک سال کےلیے حاصل کی گئی ہیں۔

ملائیشین ہاکی نے بتایا کہ سہیل عباس پنالٹی کارنر کے شعبے پر کوچ سرجیت سنگھ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سہیل عباس اور ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ سہیل عباس کا معاہدہ یکم اکتوبر سے شروع ہوا ہے، سابق پاکستانی کھلاڑی ملائیشین کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر اسکلز بہتر بنائیں گے۔

خیال رہے کہ 311 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سہیل عباس نے 348 گول اسکور کیے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں