Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 90 ارب روپے کا شارٹ فال

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے 90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کر پڑا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 2562 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ بعدازیں ستمبر میں ایف بی آر نے ہدف 8 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، 3 ماہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 1272 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا۔

ایف بی آر نےبتایا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 992 ارب 80 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 151 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا اور کسٹمز ڈیوٹیز میں مد میں 291 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 146 ارب 50 کروڑ روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے

واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں