Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان

نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکٹ (ایف آر سی) بنوانے کا طریقہ کار

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نادرا کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز ہے جس میں کسی شہری کے خاندان کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ کوئی بھی پاکستانی شہری جس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور جو اپنے خاندان کے افراد یا خاندان کی تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
آپ گھر بیٹھے موبائل فون کے زریعے اپنا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بنوا سکتے ہیں
اسکے لئے آپکے فون میں پاک آئی ڈینٹیٹی ایپ کا ہونا ضروری ہے
اگر آپ نئے صارف ہیں تو ایپ پر اپنا اکاونٹ بنائیں یا اپنا اکاونٹ لاگ ان کریں
سبز رنگ کے اپلائی ناو کے آپشن کو کلک کریں اور پھر دیے گئے چار آپشنز میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کریں
اسکے بعد ایف ار سی کا آپشن منتخب کریں
اپنا تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ، نائیکوپ یا پاکستان اوریجن کارڈ نمبردرج کریں
بائیو میٹرک تصدیق کے لئے دیے گئے آپشن پر کلک کریں
اگلے مرحلے میں اپنے دائیں یا بائیں ہاتھ کی انگلیوں یا دونوں ہاتھ میں سے کسی بھی ہاتھ کے انگوٹھے کو اسکین کریں
بائیو میٹرک کامیابی سے اسکین کرنے کے بعد درخواست اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گی دیے گئے چار آپشن میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کریں
آپ پیدائش اور خاندان
ازدواجی فیملی کی بنیاد
گود لیے بچوں کی بنیاد پر ایف آر سی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں

اپنے موبائل نیٹ ورک کا انتخاب کریں
اسکے بعد ایگزیکٹو آپشن کو منتخب کریں اور درخواست کو فل کرنا شروع کر یں
اگلے مرحلے میں ایپ آپکو آپ کے خاندان کی تفصیلات دکھائے گی
ان معلومات کا اچھی طرح جائزہ لیں اور یقین کر لیں کہ یہ معلومات درست ہیں
تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد اپنی درخواست جمع کریں
نادرا آپ کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لے گا اور اگر سب تفصیلات درست ہیں
تو آپ کو آپ کی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر ادائیگی کا لنک موصول ہو گا
ایف آر سی رجسٹریشن کی فیس ایک ہزار روپے ہے
آپ اپنے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، ایزی پیسہ یا جیز کیش اکاونٹ کے زریعے ادائیگی کر سکتے ہیں
ادائیگی کے بعد فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا پی ڈی ایف سرٹیفیکیٹ آپ کو رجسرڈای میل پر موصول ہو گا
آپ ایف آر سی کو پاک آئی ڈینٹیٹی ایپ سے بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں