8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 19 برس بیت گئے، شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائوں کا اہتمام

پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 19برس بیت چکے ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں 19 ہزار بچوں سمیت 87 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے، یہ سانحہ 35 لاکھ افراد کو بے گھر بھی کر گیا، جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے-

مظفرآباد اور بالاکوٹ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے شہر تھے، دیگر متاثرہ علاقوں میں باغ، راولاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ناران کاغان اور اسلام آباد شامل تھے، زلزلے سے 6 لاکھ مکانات، 17 ہزار سکول اور ہسپتالوں سمیت 78 ہزار عمارتیں بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

پہاڑی علاقے میں زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مواصلات کا نظام بھی تباہ ہوا اور مجموعی طور پر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 5 ارب ڈالر لگایا گیا۔ زلزلے کے بعد 14705 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 7742 آزاد کشمیر میں تھے جن میں سے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں لیکن 19 سال بعد بھی نیو بالاکوٹ سٹی سمیت آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔

اسی حوالے سے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام ڈویژنز اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تقریبات کا اہتمام اور شہداکے سوگ ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی، پاکستان میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا اور صبح ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-

صدر مملکت آصف زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے اور قیمتی جانی نقصان کی یادمیں قومی استقامت کا دن منا رہے ہیں۔ اس تباہی کے دوران قوم نے بے مثال استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔ گراں قدر تعاون پر عالمی برادری اور فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قدرتی آفات کے حوالے سے برداشت کے قومی دن ‘8اکتوبر 2024’ کے موقع پر پیغام میں کہا آج کا دن 8اکتوبر 2005کے سانحہ کی یاد دلاتا ہے جو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر آیا تھا۔ ہماری دلی دعائیں ان تمام لوگوں کیلئے ہیں جنہوں نے اس زلزلے میں جان و مال کا نقصان اٹھایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا زلزلہ کے موقع پر قوم نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی

Spread the love
جواب دیں
Related Posts