Search
Close this search box.
کراچی

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی، اپنے بارہیویں کوہورٹ میں جدت پر مبنی 37 اسٹارٹ اپس کو خوش آمدید کہتا ہے

وفاقی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی MoITT و اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ Ignite کی فنڈنگ، لکی لینڈ مارک پرائیوٹ لمیٹڈ، Lucky Landmark Pvt. Ltd (part of BG ایل ایم کے ٹی (LMKT) ، اور آربٹ اسٹارٹ اپس Orbit Startups) کے تعاون سے قائم پاکستان کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر و ایکسلریٹر، این

آئی سی کراچی (NIC Karachi) نے آج 37 اسٹارٹ اپس پر مبنی بارہویں کوہورٹ کا اعلان کردیا ہے۔

2 ماہ پر محیط ایک جامع انڈکشن کمپین کے نتیجے میں این آئی سی کراچی کو 400 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 112 آنٹرپرینورز نے ججمنٹ رائونڈ میں اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیئے۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران این آئی سی کراچی کے اسٹارٹ اپس نے آٹھ ارب روپے سے زائد بطور آمدن حاصل کیئے، نو ارب روپے سے زیادہ بطور سرمایہ کاری حاصل کیئے، نیز دس لاکھ سے زائد افراد کے لیئے ملازمت کے مواقع پیدا کیئے۔

والے بارہ ماہ کے دوران این آئی سی ،کراچی، پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں فعال عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار ادارہ Orbit Startups کی مدد سے یہاں انکیوبیٹ اور ایکسلریٹ ہونے والے کاروباروں کی ترقی، آبیاری اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو جلا بخشنے کے لیئے کام کریں گے۔ جس کے نتیجے میں انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس قومی و عالمی سطح پر فروغ پائیں

گے۔

اس موقع پر جناب عاطف رئیس خان سی ای او LMKT نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "ہم این آئی سی کراچی کے بارہویں کو ہورٹ کی شروعات کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ چونکہ LMKT پاکستان میں انکیوبیشن اسپیس میں سب سے بڑا ادارہ اس لیئے یہ پر لازم کہ ہم ملک میں جدید طرز پر مبنی کاروباروں کو منظم کے نے میں اپنا کردار ادا رہیں۔ لکی لینڈمارک اور آربٹ اسٹارٹ اپس کے ساتھ ہمارے اشتراک کے نتیجے میں ہم این آئی سی کراچی کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیئے پر عزم ہیں۔ این آئی سی کراچی کا حصہ بننے والے اس نئے کوہورٹ کو بہترین مینٹورشپ اور راہ نمائی فراہم کی جائے گی جس کے نتیجے میں یہ سرمایہ کاری حاصل کر پائیں گے۔

جناب عبدالستار جمانی سی ای او یونس انرجی پرائیوٹ لمیٹد (YBG) نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، "یونس برادرز گروپ ،YBG کا مقصد این آئی سی کراچی کے ذریعہ پاکستان میں بامعنی، دیرپا اور جامع معاشی استحکام قائم کرنا ہے۔ ہم پرُ اُمید ہیں بذریعہ این آئی سی کراچی ہم آنے والے دنوں میں ہم سینکڑوں اسٹارٹ اپس کو بہترین پراڈکٹس و سلوشنز تیر کرنے میں راہ نمائی فراہم کرسکیں گے، جس کے نتیجے انڈسٹریل آٹومیشن، فنٹیک اور سابر سکیورٹی کے شعبے میں انقلاب بپا ہوجائے گا۔”

جناب عدیل شیخ سی ای او اگنائیٹ نے اس موقعہ پر کہا کہ اگنائیٹ پاکستان بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کے شاندار نتائج اور اُن کے اسٹارٹ اپس کی کامیابیوں پر فاخر ہے۔ این آئی سی کراچی کا بارہواں کوہورٹ اس عزم کا ثبوت ہے کہ ملک بھی میں جدت طرازی پر مبنی کاروبار قائم کرنے والے بہترین آنٹراپرینورز موجود ہیں، جن کو تلاش کرنا اور موزوں ماحول فراہم کرنا این آئی سیز کی ذمہ داری ہے، جس کو وہ احسن انداز میں پورا کر رہے ہیں۔”

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے بارے میں:

این آئی سی کراچی لکی لینڈمارک پرائیوٹ لمیٹڈ، Lucky Landmark Pvt. Ltd (part of BG ایل ایم کے ٹی (LMKT) ، اور آربٹ اسٹارٹ اپس Orbit Startups) کے زیر انتظام اور وفاقی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی MoITT و اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ Ignite کی مالی و تکنیکی معاونت سے قائم شدہ انکیوبیشن سینٹر ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر و ایکسلریٹر کے طور پر، این آئی سی کراچی (NIC Karachi جدت پر مبنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروبار اور سہولیات تیار کرنے والے اداروں اور افراد کو تلاش کرتا ہے اور ان کو تجربہ کار ماہرین، سرمایہ کاروں اور کاروبار کرنے کے لیئے ایک بہترین ماحول تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں