محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں جاری گرمی اکتوبر کے اختتام تک بڑھ سکتی ہے تاہم اکتوبر کے درمیان راتیں سرد ہونے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد کراچی کے بدلتے موسم نے ایک بار پھر سے شہر کو گرمی کی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت معمول سے کچھ بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ دس روز تک شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور گرمی اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ اکتوبر کے وسط میں راتیں سرد اور دن گرم ہونے کا امکان ہے۔
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے اور 17 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسےہواچل رہی ہے جبکہ نمی کاتناسب 74فیصد ہے۔ اسی حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ کہتا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار ارفراز کہتے ہیں کہ فی الحال ملک بھر میں اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے