Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت آج بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان تو ظاہر کیا ہے تاہم شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں گرمی آج بھی برقرار ہے، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب اضافی رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بارہ سے پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

اسی کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts