Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے دباؤ کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کا دوسرا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ دوسرے الرٹ کے مطابق کم دباؤ گذشتہ روز کے مقابلے میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث نظام کے کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کی اس نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ماہرِ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں بننے والے طوفان کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، سمندری طوفان بننے پر رخ عمان اور یمن کی جانب رہنے کا امکان ہے۔ 14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے اور سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں