Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں تیز ہوائیں اور مطلع جزوی ابرآلود، موسم معتدل رہنے کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر آئندہ چند روز موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہے گا لیکن سندھ کے درالخلافہ کراچی میں موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 اور کل 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا، جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

واضع رہے کہ محکمہ موسمیات گزشتہ روز پیشگوئی کی گئی تھی کہ کراچی میں چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں