محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے اور آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پارہ 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈرہ سکتا ہے۔
سردار سرفرازنے کہا کہ ہواکےرخ میں تبدیلی کےباعث دن کےدرجہ حرارت بڑھ سکتے ہیں اور دن میں شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور دوپہر کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کاامکان ہے۔
سردار سرفراز نے مزید کہا کہ اکتوبر عام طورپر سندھ میں گرم ہی گزرتا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ ہفتہ شہرقائد میں تیز ہوائیں چل رہی تھی جس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے بتایا تھا کہ سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی