Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تیز ہوائیں چل پڑی، موسم معتدل رہنے کا امکان

شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 39.5 کلومیٹر فی گھنٹہ (22 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

واضع رہے کہ شہر قائد میں موسم کے حوالے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہےاور فی الحال ملک بھر میں اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts