Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین پاکستان

صعنت کاروں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو صعنت کاروں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کو تحفظ دیا جائے۔ آفاق آحمد کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سندھی قوم پرستوں کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیں۔

آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ سندھی قوم پرستوں کی صنعتکاروں کو دھمکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے ماتحت کام کرنے والے سندھی قوم لوگوں کو صنعتکاروں اور تاجروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سندھی قوم پرست دھمکیاں دے رہے ہیں۔اگر صورتحال اسی طرح رہی تو بہت سے صنعتکار پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں