Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ڈاکو سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ کر فرار، ڈرائیور پر تشدد

کراچی میں ڈاکو سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ کر فرار ہوگئے اور ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے سولر پلیٹوں سے لدے ٹرک کو لوٹ کر ڈرائیور کو اغوا کرلیا۔ جس کے بعد ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا-

متاثرہ ڈرائیور شکیل نے بتایا کہ ملزمان سولرپلیٹس سےلداٹرک لے کر فرار ہوگئے۔ 5 ڈاکوؤں نے مجھے سپرہائی وے سے اغوا کیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پھینکا گیا۔

تھانہ سکھن پولیس کے مطابق سولرپلیٹوں سے بھراٹرک مل گیا ہے ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں