Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس میں اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز

کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر اپنے ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری بھی کر سکیں گے۔ ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے رکن اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اسی حوالے سے ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے جرنل مینیجر کا کہنا تھا کہ یہ ایک وعدہ رہ گیا تھا جو ایس ائی ڈی سی ایل نے پورا کیا۔ اب آپ ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بغیر پیسوں کے اسٹیشن پر اپنا بریس کارڈ لے کر آئیں اس کو رکھیں اور جتنا ٹوپ اپ کرنا ہے ٹوپ اپ کریں

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کہتے ہیں کہ یہ ایک بڑا اقدام ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی شہروں میں بھی جو بی ار ٹیز چل رہی ہیں ان کی بھی ہم مدد کریں گے کہ وہ بھی اسی طرح سے انئیبل بی ار ٹیز کو رن کر سکیں

واضح رہے کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی یہ پہلی سہولت ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں