Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین خصوصیت

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرینڈ آپریشن کیا جائے، ایم کیوایم پاکستان کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی کے دوران باپ کے جاں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شہر میں ایک اور انسان کو اسکے بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، کراچی سے کشمور تک ڈاکوؤں کی یلغار ہے۔ غیر مقامی ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی ان وارداتوں پر غیر مقامی پولیس اور اس صوبے کے حکمران قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے اس شہر میں اس طرح کی وارداتوں میں ماؤں سے ان کے لال چھین لیے جاتے ہیں جبکہ سندھ کی نا اہل حکومت کے لگائے گئے افسران خاموش تماشائی بن کر شہر پر غیر مقامی لوگوں کی پشت پناہی کر کے وارداتیں کر واکر ان سے حصہ لینے میں مصروف ہیں۔

اراکین اسمبلی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے اور ان کے اہل خانہ کی دادرسی کی جائے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے اور اس طرح کی وارداتوں میں ملوث شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا صفایا کیا جائے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں