Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کو صاف ستھرا کریں، وزیراعلیٰ نے سعیدغنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے 12 جولائی کو ہدایات دی تھیں، کچھ تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ قائم ہوگئی ہیں۔ شہر کے تمام ادارے بشمول پولیس اپنا نگرانی کا نظام بہتر کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہا کہ عوامی مقامات، گرین بیلٹس، سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھ پر تجاوزات ناقابل برداشت ہیں، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوامی مقامات کو اصل شکل میں لایا جائے، ضلع انتظامیہ، ٹاؤنز اور پولیس مل کر تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر صاف ستھرا رکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تجاوزات ہٹانے کے ساتھ فٹ پاتھ کی مرمت بھی فوری شروع کی جائے۔ اجلاس کے دوران طارق روڈ، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر سعید غنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جو آج ہی 10 تا 15 سڑکوں کی شناخت کر کے وہاں سے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کروائے گی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شیخ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ڈی جی کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی شجاع، ایس ای او واٹر بورڈ صلاح الدین اور دیگر بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں