Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں آج شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر جماعت اسلامی کا ملین مارچ، ٹریفک پلان جاری

جماعت اسلامی کی جانب سے آج اسرائیل کی فلسطین اور لبنان میں بربریت اور ہزاروں معصوم انسانوں کے قتل کے خلاف کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر الاقصیٰ ملین مارچ نکالا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا گیا اور عوام سے دوپہر کے بعد نرسری کے مقام پر شارع فیصل کو استعمال نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے جاری اعلامئے کے مطابق آج دوپہر جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہری متبادل راستے اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کلفٹن ، ڈیفنس ، صدر سے جانب ایئر پورٹ جانے والی گاڑیوں کو شارع فیصل پربائیں جانب شارع قائدین کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ لانڈھی، کورنگی سے براستہ قیوم آباد ، ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی نرسری شارع فیصل کی جانب ٹریفک کو بلوچ برج سے بائیں جانب (نیچے ) اترنے نہیں دیا جائے گا اور یہ ٹریفک سیدھا ٹیپو سلطان سگنل شہید ملت کا راستہ اختیار کریں یا ائر پورٹ کے لیے یوٹرن لے کر واپسی شارع فیصل کا راستہ اختیار کریں۔

ملیر، ایئر پورٹ، شارع فیصل نرسری سے صدر کی جانب جانے والی ٹریفک بلوچ کالونی سے جانب ایکسپریس وے یا کاوش کراؤن پلازہ، فوریہ وہاب فلائی اوور (ٹیپو سلطان برج)کے نیچے سے دائیں جانب مڑکر اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکی گی۔

واضح رہے فلسطینیوں کی حمایت کیلئے آج ہونے والے مارچ کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف جماعتوں سے رابطے کئے گئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں