Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک آج گورنرہاؤس سندھ میں تقریب سے خطاب کریں گے

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں آج کراچی میں گورنرہاؤس سندھ میں تقریب سے خطاب کریں گے

اسی حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اعزاز میں آج شام7بجے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں مختلف مذہبی شخصیات، اسکالرز، دینی جامعات ومدارس کے مہتمم شریک ہوں گے، اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس سے متصل پولو گراؤنڈ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

اسی سلسلے میں گورنر ہاؤس کے لان میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں جہاں ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے گورنر ہاؤس اور پولو گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا تھا اور جاری انتظامات کا جائزہ لیا تھا-

اس موقع پر گورنر سندھ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کو اہم ہدایات بھی دیں ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک آج قرآن و حدیث اور حکم خداوندی کے حوالے سےاہم لیکچر دیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں