Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان لیکن درجہ حرارت پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، محکمہ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ کی جانب سے آج شہرقائد میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور آندھی چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارشوں سے کراچی میں درجۂ حرارت پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، آج بھی کراچی میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 20 اکتوبر کے بعد امکان ہے کہ درجۂ حرارت میں کمی ہو جائے۔ شمالی علاقہ جات میں رات کا درجۂ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں پہنچ گیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کہ بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے، آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ہوا کا یہ کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سازگار ماحول ملنے پر ڈپریشن سمندری طوفان بن سکتا ہے، مون سون کے بعد بننے والے سمندری طوفانوں کا زیادہ تر رخ عمان کی جانب رہتا ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو فی الحال اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی تھی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں