Search
Close this search box.
پاکستان کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی اور سجاول سے پولیو کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق،ملک میں تعداد 26 تک پہنچ گئی

کراچی ایسٹ اور سجاول سے پولیو کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ ملک بھر میں پولیو کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

نیشنل آپریشن سینٹر(ای او سی) کے مطابق کراچی ایسٹ اور سجاول سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ جبکہ رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، خیبر پختونخوا سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

سندھ میں رپورٹ ہونے والے سات پولیو کیسز میں سے دو کیماڑی، دو حیدرآباد، ایک شکارپور، ایک سجاول اور ایک کراچی ضلع شرقی سے ہیں، کراچی میں منظر عام پر آنے والے پولیو کے تین کیسز میں سے دو کا تعلق ضلع کیماڑی جبکہ ایک کیس کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔

اس حوالے سے فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کہتی ہیں کہ پولیو کیسز کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کی انسداد پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

این ای او سی نے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین سے پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں