Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسزحل کرلئے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایسٹ، ویسٹ اور ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 2 ماہ کے دوران ہونے والی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 80 فیصد کیسز حل کرلیے گئے ہیں۔

جاویدعالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپسی پر جان لیوا حملوں کا نشانہ بنے۔ اہلکاروں کو قتل کئے جانے کے زیادہ تر کیسز ڈکیتی مزاحمت پر تھے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پولیس پر حملوں کے 4 جبکہ رواں برس پولیس کلنگ کی 9 وارداتیں ہوئی ہیں، جن میں 80 فیصد کیسز حل کردیے گئے ہیں اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکار اور راہ گیر کو 21 ستمبر کو قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث 2 ملزمان حسین اور اخلاق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کلنگ کی 6 واردارتیں ڈکیتی اور 3 دہشت گردوں کی فائرنگ کی ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ کراچی میں چھینی ہوئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کےلیےبھی کام جاری ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں