Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت پر 172 دکانیں سیل

شہرقائد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف مہم کے دوران 172 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی ہے۔ ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئی، ملیر میں 12 ، کیماڑی میں 35 ، کورنگی میں 14، غربی میں 8 اور ضلع وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔

کمشنر نے کہا ہے کی ایل پی جی کے حادثات کے سدباب کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے کی جانےو الی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے مہم جاری رکھیں۔

واضع رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں موجود غیرقانونی گیس سلنڈرز کی دکانوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اورمحکمہ داخلہ سندھ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت نامہ جاری کیے تھے کہ غیرقانونی طور پر گیس سلنڈرز کا کام کرنے والے دکانداروں کےخلاف ایکشن لیا جائے اور رش والے علاقوں میں گیس سلنڈر کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں، دکانداروں کو رش سے دور علاقوں میں کام کی اجازت دی جائے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں