Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی حیدرآباد ریلوے ٹریک پر 36 ہزار ٹن کچرا اور ملبہ موجود، صفائی کا ذمہ دار کون ؟

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں ریلوے کے افسران مجیب الرحمن (ڈی ای این ریلوے)، یاسین لاشاری انسپیکٹر ورکشاپ، ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈ آفس نبی شیخ نے شرکت کی۔

ای ڈی آپریشن طارق نظامانی نے اجلاس دوران بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میونسپل سروسز کی حدود میں صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے لئے ذمہ دار ہے اس کے علاوہ شہریوں کو صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دیگر سوک اداروں کے ساتھ بھی مکمل رابطے میں رہتے ہیں۔

طارق نظامانی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریلوے پاکستان کو متعدد بار خط لکھ کرمدعو کیا گیا ہے تاکہ ریلوے ٹریک کی صفائی کے لئے کوآرڈینیشن کے ساتھ حکمت عملی مرتب دی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ٹیکنیکل ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے ریلوے ٹریک پرسروے کے مطابق ٹوٹل36 ہزار ٹن کچرا و ملبہ موجود ہے۔

ای ڈی آپریشن نے بتایا کہ اندازے کے مطابق ملبہ زیادہ ہے جبکہ ہماری نجی کمپنیز صرف کچرا اٹھانے کی ذمہ دار ہیں، کراچی کینٹ اسٹیشن سے ملیر کینٹ اسٹیشن تک6 ہزارٹن اور حیدرآباداسٹیشن سے بولاری اسٹیشن تک 30 ہزار ٹن کچراوملبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی صفائی کے لئے جلد اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، ایس ایس ڈبلیو ایم ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ریلوے پاکستان کے افسران نے کہا کہ کیونکہ ریلوے کے پاس صفائی اور کچرا و ملبہ اٹھانے کے لئے کوئی میکینزم موجود نہیں ہے اس لئے ایس ایس ڈبلیوایم کے تعاون کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں لہذااس مسئلے کے حل کے لئے جلد از جلد دوسری میٹنگ رکھی جائے گی جس میں دونوں اداروں کی کوآرڈینیشن سے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں