Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی کی گرمی میں اضافے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے، شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی جزوی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط 2 سے 3 ڈگری بڑھ سکتا ہے، شہر میں اس وقت مطلع صاف، تیز دھوپ کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں سمندری ہوائیں جزوی معطل ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر تک آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 142 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں