Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

کراچی سے روانہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی، جہاز اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آگیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے کراچی سے دبئی روانہ ہونے والے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارہ اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہنگامی صورتحال مسقط کے قریب پیش آئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ایک گھنٹے بعد جب طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے آ گیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار فُٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی تاہم پائلٹ نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اس نقص کو دور کیا اور ایک گھنٹے کی نچلی پرواز کے بعد دبئی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق دبئی ایئر پورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز پر روانہ کیا گیا، طیارہ دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو بھی گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ انتظامی صورتِ حال کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کے پرزوں کی کمی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں