عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سو سے زائد مریض ڈینگی، ملیریا اورچکن گونیا کے لائے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں روزانہ 1600 مریض چیک اپ کے لئے لائے جاتے ہیں، ان میں تین سو سے زائد مریض چکن گونیا ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے بعد شہر میں مچھر مار اسپرے کا نہ ہونا بیماری پھیلنے کی وجہ ہے، جبکہ دوسری طرف کے ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے پاس مچھر مار اسپرے کیلئے سو گاڑیاں تھی جو اب صرف تیس رہ گئی ہیں، ان گاڑیوں سے شہر میں اسپرے ناکافی ہے۔
واضع رہے کہ اسی حوالے سے محکمہ موسمیات الرٹ جاری کرتے ہوئے بتا چکی ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد اور لاڑکانہ، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کےدارالحکومت پشاور میں بھی ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہسپتالوں کو بھی ڈینگی سمیت مچھروں کے کاٹنے سے بڑھنے والی دوسری بیماریوں جیسا کہ ملیریا اور چکن گونیا سے بچائو کے بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی