Search
Close this search box.
کراچی کاروبار تازہ ترین

جاوید بلوانی کراچی چیمبر کے صدر، ضیاء العارفین سینئر نائب صدر، فیصل خلیل نائب صدر منتخب

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 63 ویں سالانہ اجلاس عامہ میں محمد جاوید بلوانی کو صدر، ضیاء العارفین کو سینئر نائب صدر اور فیصل خلیل کو کے سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اے جی ایم میں چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار اور میاں ابرار احمد، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، نومنتخب صدر جاوید بلوانی، نومنتخب سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نومنتخب نائب صدر فیصل خلیل، سبکدوش صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ، سبکدوش سینئر نائب صدر الطاف اے غفار اور سبکدوش نائب صدر تنویر احمد باری کے علاوہ سابق صدور، منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور جنرل باڈی اراکین  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ واقعی تمام بی ایم جی اینز کے لیے خوشی کا دن ہے کیونکہ اس سال کے انتخابات کے نتائج واضح طور پر بتاتے ہیں کہ بی ایم جی کو تمام ساتوں صنعتی ٹاؤن ایسوسی ایشنز، ٹریڈ باڈیز، ایکسپورٹ ایسوسی ایشنز، کمیونٹی ایسوسی ایشنز اور بہت سے دیگر سیکٹرز سمیت تاجر برادری کی اکثریت کی بھرپور حمایت حاصل ہے جن کا پختہ یقین ہے کہ بی ایم جی واحد گروپ ہے جو کراچی کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
زبیر موتی والا نے مزید بتایا کہ کے سی سی آئی میں تین پی ایچ ڈیز، انرجی ایکسپرٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹ اور دیگر پر مشتمل 10 رکنی تھنک ٹینک قائم کیا گیا ہے جو وسیع تحقیق کر رہے ہیں اور متعدد معاشی مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے بارے میں قیمتی تجاویز دے رہے ہیں
انہوں نے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام بی ایم جی اینز بالخصوص منیجنگ کمیٹی کے نومنتخب اراکین اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ کے سی سی آئی کے اجلاسوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کو کراچی کی تاجر برادری کے جائز مطالبات پر توجہ دینے کے لیے قائل کرنے کے لیے مآثر حکمت عملی وضع کی جا سکے
وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار نے کہا کہ سبکدوش عہدیداروں نے بہترین کام کیا اور وہ کافی پُر امید ہیں کہ جاوید بلوانی کی دبنگ شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نو منتخب ٹیم پچھلے ہم منصبوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے کاروباری افراد کو لانے اور ان کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوشش کی جانی چاہیے کہ صنعتوں کا پہیہ بلا رکاوٹ گھومتا رہے۔
وائس چیئرمین بی ایم جی میاں ابرار احمد نے اپنے خطاب میں تجویز دی کہ کراچی چیمبر کو یونیورسٹی کے قیام کے امکانات پر غور کرنا چاہیے جو یقیناً نہ صرف صنعتوں بلکہ اس شہر کے مکینوں کے لیے بھی سازگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے پاس توانائی اور خوراک کی حفاظت کے منصوبے ہیں جو بدقسمتی سے پاکستان میں ناپید ہیں۔
کے سی سی آئی کے نو منتخب صدر جاوید بلوانی نے اپنی 30 رکنی منیجنگ کمیٹی کے ساتھ غیر معمولی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے پوری تاجر برادری سے بھرپور تعاون اور حمایت کی درخواست کی تاکہ حکومت تاجر برادری کو عرصہ دراز سے درپیش حقیقی مسائل حل کرنے پر مجبورکر سکے۔ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کو واضح اور مضبوط پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
سبکدوش صدر افتخار احمد شیخ نے اپنے دور میں ہونے والی مجموعی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، تمام وائس چیئرمین اور جنرل سیکرٹری بی ایم جی کی طرف سے فراہم کردہ تعاون اور حمایت کو سراہا جس نے سال بھر میں متعدد مسائل سے نمٹنے میں ان کی مدد کی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں