Search
Close this search box.
karachi-anti-corruption-commissioner-karachi-meeting-police نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

رشوت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف 1 ماہ میں تحقیقات مکمل کی جائیں، کمشنرکراچی کی ہدایت

کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں اینٹی کرپشن کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں اینٹی کرپشن کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں میں رشوت اور بدعنوانی کی مختلف شکایا ت کا جائزہ لیا گیا اور ااینٹی کرپشن کے افسران نے اجلاس کو مختلف سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کی تفصیلات سے آگاہ بھی کیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو 43 اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں ہیں، سب سے زیادہ 10 شکایات محکمہ رجسٹریشن کے اہلکاروں کے خلاف موصول ہوئیں۔

اجلاس نے رجسٹریشن کے اہلکاروں کے خلا ف تمام دس شکایات کی اوپن انکوائری کی منظوری دی اور دیگر جن محکموں کی شکایت موصول ہوئیں ان میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے چار اہلکاروں کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایا ت ملیں کے ڈی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف کرپشن میں ملوث کی شکایات ملیں۔

اس کے علاوہ جن محکموں میں کرپشن کی شکایات ملیں ان میں پولیس، بلدیہ عظمی، اوقاف محکمہ ریوینو محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم شامل ہیں۔ کے ڈی اے کے دو اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ رجسٹریشن کے دس اہکاروں، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے چار اہلکاروں، کے ڈی اے کے دو، بلدیہ عظمی کے دو محکمہ ریونیو کے دو پولیس کے ایک محکمہ صحت کے دو اور محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار کے خلاف کرپشن کی شکایات اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ وہ رشوت میں ملوث اہلکاروں کےخلاف انکوائری زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں مکمل کر لیں۔

اجلاس نے 3 بد عنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دیتے ہوئے تین اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا کمشنر نے کہا کہ کرپشن کی شکایات تیزی سے نمٹائی جائیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں