Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی ایئرپورٹ حملے کی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع، غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی گئی رپورٹ میں چینی باشندوں کے قافلے پر کیے جانے والے خودکش حملے میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو ملوث قرار دیا گیا ہے

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں خودکش دھماکے کو چین اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حملہ دہشت گردوں نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا تھا،

سی ٹی ڈی حکام نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے، دہشت گردوں نےملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔ نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑایا۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آؤٹر ٹرمینل کےقریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے کیا گیا،پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی۔ دھماکےمیں 2 چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش دھماکے کی ذمے داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں