Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 چینی شہری جاں بحق، ایک زخمی ہوا، چینی سفارت خانے کی تصدیق

پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اکتوبر کو رات 11 بجے پورٹ قاسم اتھارٹی الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ سے چینی عملے کو لانے والے ایک قافلے پر حملے میں 2 چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ واقعے میں مقامی چند مقامی لوگوں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی قونصل خانہ شدت پسند حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شہریوں کے اہلِخانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر اس (واقعے) کے بعد کا لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چینی قونصل خانے نے بتایا کہ ان کی جانب سے فوری طور پر ایک ایمرجنسی پلان لانچ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حملے کی جامع تحقیقات کریں اور ملوث افراد کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب دھماکے میں 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں