شہرقائد میں فضائی آلودگی بڑھنے کے باعث سانس کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آلودگی کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ گلے اور سینے کا انفیکشن بڑھنے سے دمے کا مرض ہوتا ہے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو سانس کامرض تشویشناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کے بعد کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 17ویں نمبر پر آیاہے۔ جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی