Search
Close this search box.
تعلیم نمایاں کراچی

آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرانٹراور میٹرک بورڈ کراچی کے 2 آڈٹ افسر معطل کر دئیے گئے

 سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو نے انٹر اور مئٹرک بورڈ حکام کیجانب سے آڈٹ پیراز کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آڈٹ پیراز کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرکراچی انٹر اور مئٹرک بورڈز کے آڈٹ آفیسرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انٹر اور مئٹرک بورڈ کے سال 2012 سے 2021 تک 10 سالہ آڈٹ پیرا کے جائزہ لینے کے لئے اجلاس شروع ہوا تو انٹر اور میٹرک بورڈ کے افسران پی اے سی کو گذشتہ 10 سالہ آڈٹ پیراز کے ورکنگ پیپرز اور آڈٹ پیراز کی تفصیلات فراہم نہ کرسکے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے انٹر اور مئٹرک بورڈ حکام کیجانب سے گذشتہ 10 سالوں کی آڈٹ پیراز کے ورکنگ پیپرز جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آڈٹ آفیسر زاہد علی لاکھو اور میٹرک بورڈ کے آڈٹ آفیسر سید شائق علی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

پی اے سی اجلاس میں ورکنگ پیپرز مکمل نہ ہونے پر انٹر اور میٹرک بورڈ کی آڈٹ پیراز پر غور اگلے اجلاس تک ملتوی کیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کو فنڈز فراہم کر رہی ہے تو پہر تعلیمی بورڈز کو خرچ ہونے والی رقوم کا حساب بھی دینا پڑے گا ہم چاہتے ہیں کے تمام ادارے عوام کی ٹیکس کے پئسے عوام کی بھتری کے لئے خرچ کریں اور عوام کی ٹیکس کے پئسوں میں بے قائدگیاں اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں