Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی کاروبار تازہ ترین

کراچی کے تاجروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ

کراچی چیمبر اور ٹیکس بارز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کردیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف بی آرکا آن لائن ریٹرن جمع کرنےکاپورٹل کام نہیں کررہا، ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے کیونکہ تاجر برادری 30 ستمبر تک ریٹرن جمع نہیں کراپائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی نااہلی کی وجہ سے لوگ ریٹرن فائل کرنےسےقاصرہیں، ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا اشد ضروری ہے۔

صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ نے کہا کہ ایف بی آر اپنا سسٹم ٹھیک کرے تاکہ آسانی سے گوشوارے جمع کراسکیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں