Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ڈاکٹرذاکرنائیک کا آج کراچی میں عوامی اجتماع، پارکنگ انتظامات اور ٹریفک پلان جاری

دورہ پاکستان پر موجود عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی میں باغ جناح پولو گراؤنڈ کے قریب بارہ دری میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ تقریب میں آنے والے شرکاء کیلئے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

پارکنگ انتظامات

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق ڈاکٹرذاکر نائیک کے عوامی اجتماع سے تقریب کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ تقریب میں آنے والے شرکاء کیلئے 2 مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وائی ایم سی اے گراؤنڈ اور ڈی جے کالج کے گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، شرکا پارکنگ گراؤنڈ میں گاڑی کھڑی کر کے پیدل پولو گراؤنڈ پہنچیں گے۔

بارہ دری میں تقریب کے دوران ایوان صدر روڈ اور فوارہ چوک سے کھجور چوک تک سڑک بند رہے گی۔ سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہوگا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کے لئے متبادل راستوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متبادل راستے

ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہین چوک سے ٹریفک کو ضیا الدین روڈ اور کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی موڑا جائے گا، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی سے بائیں جانب کلب روڈ اور میٹروپول سے کلفٹن یا شارع فیصل موڑا جائے گا۔

پولیس کے مطابق شاہین سگنل سے ٹریفک کو ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ موڑ دیا جائے گا جبکہ زینب مارکیٹ سے ٹریفک کو ایٹریم مال، فوارہ چوک آواری سگنل سے شارع فیصل اور تین تلوار موڑا جائے گا۔

سیکیورٹی انتظامات

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کراچی میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے باغ جناح میں ہونے والے پروگرام کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اسد رضا نے بتایا کہ شرکاء کو تلاشی کے بعد باغ جناح میں جانے کی اجازت ہوگی، سیکیورٹی کیلئے8 واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ شرکا چودھری خلیق الزمان روڈ کے گیٹ سے باغ جناح میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے باغ جناح میں داخلے کیلئے علیحدہ پوائنٹ ہوں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں