Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

کراچی میں پیشہ ورگداگروں کےخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ،لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں ٹریفک سگنلز چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں  پر  پیشہ ور گداگروں  کے خلاف موثر کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا ہے کہ  ٹریفک سکنگرلز اور دیگر مقامات پر پیشہ گداگروں کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں ان کی روک تھام اور خاتمہ کے لئے گداگروں کے خلاف کوششوں کو مو ثر بنانے کی ضرورت ہے انھوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو   ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مربوط کارروائی کریں

انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ  وہ متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیمون کا تعاون حاصل کریں ان عناصراورعوامل کو تلاش کریں جو ان کے پیچھے کام کر رہے ہیں اور گداگری کا سببب ہیں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے اجلاس مین  گرا گری کی وجوہات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ مین اقدامات کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

اجلاس میں لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا جہاں پر انہیں تعلیم و تربیت اور کھانا فراہم کیا جاسکے۔بڑی عمر کے  بے سہارا بھکاریوں کے لیے  بھی لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، محکمہ سوشل ویلفیئر گداگری کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں باالخصوص بچوں کے بھلائی کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے لئے بھی کام کیا جا سکے  ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے بتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز اور دیگر سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز گاہے بہ گاہے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں مختلف گداگروں کے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں