Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار تازہ ترین خصوصیت

چینی کمپنی کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان

چینی کمپنی نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان کردیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون کوبڑھانااوردو طرفہ تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گی، رویی شیڈونگ گروپ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا۔ چین خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارک قائم کرے گا۔ چین کا روئی شیڈونگ گروپ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا جو اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے۔

رویی شیڈونگ گروپ نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ چینی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیےایس آئی ایف سی کی کوششوں کو سراہا

ٹیکسٹائل پارکس کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات کو 5 بلین ڈالر تک لے جانا اور پاکستان کو عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر ابھرنے میں مدد دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، تقریباً 100 چینی ٹیکسٹائل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہیں جو برآمدی اہداف کو پورا کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کے لیے تقریباً 500,000 ملازمتیں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ ٹیکسٹائل پارک کاربن کے اخراج کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدید ترین ایجادات کے ساتھ شمسی توانائی سے چلنے والے ہوں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں