Search
Close this search box.
نمایاں پاکستان کراچی تازہ ترین

پنک پاکستان کے تحت کراچی میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

پنک پاکستان کی جانب سے پنک ٹوبر کے سلسلے میں منعقدہ مہم کا مقصد شہریوں میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی دینا اور فنڈز جمع کرنا تھا۔ ایونٹ میں سائیکلسٹ اور رنرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں واک، رن، سائکلنگ اور رولر بلیڈ کی مخلتف کیٹیگریز رکھی گئی تھیں۔ ایونٹ کا آغاز ڈیفنس کراچی میں ایمار ٹاور سے ہوا۔ ریس ڈیفنس کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایمار ٹاور پر ہی اختتام پزیر ہوئی۔ ایونٹ میں خواتین سمیت مردوں اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
منتظمین اور شرکاء کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے پاکستانی خواتین کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ جن خواتین میں علامات ظاہر ہوں وہ پریشان نہ ہوں۔ بلکہ وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ مہلک امراض سے نجات کے لیے پہلے ہی تشخیص ہو جائے تو علاج آسان ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں