Search
Close this search box.
پاکستان کراچی نمایاں

تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آئینی ترمیم کا مسودہ فائنل کیا جائے،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان کی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس دوران مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایس سی او اجلاس خطے میں استحکام میں معاون ہوگا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن  اور بلاول بھٹو کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے وقت بھی پی پی اور جے یو آئی ساتھ ساتھ تھی۔دونوں جماعتوں کی قانون سازی اور آئین سازی کے حوالے سے نیت صاف رہی ہے۔ ماضی میں جے یو آئی اور پی پی کے مضبوط مربوط تعلقات رہے ہیں ۔میثاق جمہوریت 2006 میں ہوا تھا۔اس میں بھی وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے۔ہماری یہی خواہش ہے کہ آئین میں جو ترمیم ہے وہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہو۔

شازیہ مری  نے کہا کہآج بھی سیاسی ڈائیلاگ کی اہمیت ہے۔ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔سیاست پر دونوں طرف سے بات ہوئی پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ملکر ایک ڈرافٹ پر متفق ہوں پھر ودیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔ہم ہر مسئلے کا سیاسی حل نکالیں گے۔سیاسی ڈائیلاگ کے نتیجے میں ہم نے ملک اور آئین حاصل کیا ہے۔آج کی میٹنگ میں کہیں ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ مخالفت کریں گے۔آج کی میںٹنگ مثبت رہی ہے۔برف اس میٹنگ میں خاصی پگھلی ہے۔ہم چاہیں گے کہ ملک بہتری کی طرف جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جے یو آئی اور پی پی کا متفقہ ڈرافٹ تیار ہو

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں