Search
Close this search box.
خصوصیت جرائم دنیا تازہ ترین نمایاں

امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار حملے کی کوشش، ملزم کی گاڑی سے کیا برآمد ہوا؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر تیسری بار حملے کی کوشش کی گئی شمالی کیلیفورنیا میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران سیکیورٹی حصار کے باہر سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ملزم کی گاڑی سے ایک شاٹ گن ایک ہینڈ گن اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ اننچاس سالہ شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں ملزم کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت دینے پر رہا کردیا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ سابق امریکی صدر کے خلاف تیسرا قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریور سائیڈ کاؤنٹی کے شیرف چاڈ بیانکو کہتے ہیں کہ، ”ہم نے ممکنہ طور پر ایک اور قاتلانہ حملے کو روکا ہے۔“ بیانکو کے مطابق، ملرمبینہ طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پہلا حملہ جولائی میں بھی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ اُس واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سیکیورٹی سروسز کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں