Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت دنیا

"افغانستان ورلڈکپ جیتے گا تب شادی کروں گا” راشد خان خواب پورا ہوئے بغیر ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

افغانستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب میں ان کے ساتھی کرکٹرز، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

عالمی اسپورٹس اسٹار راشد خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں شادی کی خبر پر انکے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر 3 باؤلر کی شادی کی تقریب پشتون رسم و رواج کے مطابق کابل کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے راشد خان کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

راشدخان کی شادی پر انکا ماضی کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہورہا ہے۔ 2020 میں راشدخان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان جب ورلڈکپ جیتے گا تب وہ شادی کریں گے۔ افغانستان ورلڈکپ تو نہیں جیت پایا لیکن حالیہ چند عرصے میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں افغان ٹیم نے بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا ہے۔

افغانستان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، راشد خان متعدد ریکارڈز کے مالک ہیں ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 50 اور 100 وکٹیں لینے والر باؤلر ہیں جبکہ آئی سی سی رینکنگ مین نمبر ایک بالر بھی رہ چکے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں