Search
Close this search box.

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم اور گیس ذخائر کی تلاش سے متعلق کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے سے متعلق ایک کمیٹی قائم کی ہے جسکی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ کمیٹی میں متعلقہ حکام، سیکریٹریز اور ماہرین شامل ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی پیٹرولیم اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ترقی کے لئے پرکشش پالیسی بنانے کی تجاویز دے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لیے پیداواری کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دے دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ آئندہ 3 برسوں کے دوران پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر 240 جگہ پر کھدائی کی جائے گی۔ پیداورای کمپنیوں نے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے سلسلے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر سے پیداوار سے پاکستان کا زرمبادلہ بچے گا اور ایندھن اور گیس سستے ہونگے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں