پاک بھارت حالیہ جنگی صورحال میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو تاریخی اور بدترین شکست دی، جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں اور انہیں قومی کرش کہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ بھی شامل ہے۔
ان طیاروں کے گرنے کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا اور خود طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے بھی کر دی۔ طیاروں کے گرنے کی خبر جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں پوری قوم پاک افواج کے گُن گانے لگی، بالخصوص توجہ کا مرکز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد رہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے مانوں ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے، یکے بعد دیگرے میمز کی بھر مار ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد 83 ہزار سے زائد پوسٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔
ایئر وائس مارشل نے گزشتہ روز اپنی بریفنگ شروع کی تو آغاز پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ کے اسکور 6 صفر سے کیا، جس پر صرف پاکستانی خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی ایئر وائس مارشل کی روسٹنگ کے ہنر کے دیوانے ہوگئے اور انہیں پارٹ ٹائم پائلٹ تو فل ٹائم روئسٹر قرار دے دیا۔
DG ISPR: We don’t have any female pilot
Aurangzeb was giggling..#DGISPR #AurangzebAhmed #ceasefire pic.twitter.com/iJvIEFKRy1
— Moosa (@ImMoss0) May 11, 2025
میڈیا کو بریفنگ کے دوران ایک اور کلپ میں ایئر وائس مارشل کو کہتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ انڈین پائلٹس کو کہہ رہے ہیں کہ ان کے سیکھنے کی رفتار کم ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ ایسا کرنے کا نہیں سوچیں گے۔ اورنگزیب احمد نے رافیل کی تعریف کی تو صارفین نے ان کے الفاظ پکڑ لیے اور کہا کہ اورنگزیب احمد نے واضح الفاظ میں کہا کہ رافیل طیارہ اچھا ہے اسے اُڑانے والے ناتجربے کار ہیں۔
بریفنگ کے دوران صرف ان کے اندازِ بیان کی ہی نہیں بلکہ ان کی پریزنٹیشن کی بھی خوب تعریف ہوئی بعض صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ اگر اورنگزیب احمد لیکچر دیں تمام طلبہ کی جی پی اے 4 آئے گی جبکہ صارفین کے مطابق اب پاک فضائیہ کے رشتوں کی ڈیمانڈ میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی۔
Air Vice Marshal Aurangzeb Ahmed:
Our pilots have a different mindset. We train many countries in the world. Our training, mindset, and leadership are different. There are platforms, but this is only a part. The main driving force is mindset💥
As Iqbal Said:
کافر ہے تو شمشیر پہ… pic.twitter.com/nDD4Yl2c15— Sadia Farooq (@sadia_sadoo) May 11, 2025
پاک بھارت جنگ میں جہاں جیت سیز فائر (جنگ بندی) ہوئی وہیں صارفین نے بھارتی افواج کی پریس بریفنگ کے کلپ کو پاک افواج کی پریس بریفنگ کے ساتھ شیئر کیا اور پاک افواج کے چہروں پر موجود اطمینان اور بھارتی فوجی افسران کے چہروں پر موجود پریشانی دیکھ کر کہا، "صاف واضح ہے جیت کس کی ہوئی اور ہار کس کی۔”
Aurangzeb truly means, an “Aura” of invincibility, multiple “Rang” (colours) and is definitely “Zeb” , Gods gift to Pakistan 🇵🇰#AurangzebAhmed 🪄 pic.twitter.com/Yxvryp2GfK
— khadija siddiqi (@khadijasid751) May 11, 2025