Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت منظور

Karachi

کراچی کی عدالت نے مبینہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشتگردی کا الزام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو 2020ء میں تھانا ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیررجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط، ٹرانسپورٹر گرفتار

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان 5 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts