Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے جدید ہتھیاروں نے بھارت کوضرورحیران کیا ہوگا،برطانوی دفاعی ماہر

مائیکل کلارک

برطانیہ کے عالمی دفاعی تجزیہ کار پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپ میں "کریڈیبلیٹی” کی جنگ تھی، جس میں پاکستان کی تکنیکی برتری نمایاں رہی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جے 10 سی جنگی طیارے، HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم اور دیگر جدید ہتھیاروں کا کامیاب استعمال کیا۔ ان کے مطابق، بھارت کو نہ صرف ان ہتھیاروں بلکہ پاکستان کی مجموعی جنگی حکمتِ عملی اور فوجی تیاری سے بھی حیرت ہوئی ہوگی۔

مائیکل کلارک نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر پاکستان نے جے 10 سی کے ذریعے بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا، جو بھارت کی فرانسیسی ساختہ فضائی برتری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ چین سے حاصل کردہ HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم، جو جدید اینٹی ایئر کرافٹ صلاحیتوں کا حامل ہے، پاکستان کے لیے خاصا کارآمد رہا۔

مزید پڑھیں؛ رافیل طیاروں کی تباہی، بھارتی ائیرمارشل کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو پاک-بھارت کشیدگی کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت اس مسئلے پر بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل آسان نہیں، کیونکہ خطے میں مسلمانوں کی اکثریت آزادی کی خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں ایک مؤثر اور بااثر قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کلارک کے مطابق دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی پر رضامندی عالمی سفارت کاری، خاص طور پر امریکی وزیر خارجہ مائیک روبیو کی مداخلت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا جیسے ایٹمی خطے میں جنگ بندی عالمی برادری کے لیے اطمینان بخش پیش رفت ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts