Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑ نے کا عالمی ریکارڈ

یورپی ملک ہنگری میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 53 سالہ بروکر ڈیوڈ ناک نے ہنگری میں دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ ناک اپنے دوست کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے ہنگری گیا ہوا تھا جہاں اس نے مغربی ہنگری کی جھیل بالاٹن میں یورو ایکوا فشریز میں مچھلی پکڑی۔

مزید پڑھیں:دنیا میں پہلی بار انسان نما روبوٹ کا تخلیق کردہ فن پارہ 30 کروڑ روپے میں نیلام

ڈیوڈ ناک نے بتایا کہ اس نے 105 پاؤنڈ یعنی 47.8 گلوگرام کی بھاری بھرکم کریپ مچھلی پکڑی جسے سطح پر لانے کیلئے تقریباً 20 منٹ کی جدوجہد کرنا پڑی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس کے بعد مچھلی کو دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts