Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص کا کیا مطلب ہے؟

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی بلااشتعال ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کے کئی ائیر بیس کو ملیامیٹ کر دیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا کیا مطلب ہے؟

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی آپریشن کا نام ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ رکھا ہے، پاکستان کی جانب سے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز نماز فجر کے وقت سے کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ، اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

مزید پڑھیں:آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص، پاکستان نے بھارت میں کئی ایئربیسز، ایئرفیلڈز سمیت متعدد اہداف تباہ کردیے

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے جس کا مطلب ’سیسہ پلائی آہنی دیوار‘ ہے۔

معروف مفکر دین ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم قرآن پاک کی روشنی میں اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کو “ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار سے تشبیہ دیتے ہیں یہی لوگ اللّٰہ سبحان و تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہونگے، اِسی تناظر میں اس آپریشن کا نام بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص رکھا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts