Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کے ایس 400 میزائل سسٹم تباہ کرنے کیلیے اڑان بھرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو جاری

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت بھارت کے ایس 400 میزائل سسٹم تباہ کرنے کیلیے اڑان بھرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

بھارت کو اس کے گھر میں گھس کر منہ توڑ جواب دینا پاکستان کیلیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر ہے۔ بھارتی ایس 400 میزائل سسٹم تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاکستان نے بھارت کا جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعوؤں کو زمیں بوس کر دیا۔ پاک فضائیہ نے آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کیا جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

 

بھارتی حملوں کی جواب میں پاکستان نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا اغاز کیا اور دشمن پر قہر ڈھا دیا۔ فجر کی آذان کے ساتھ ’آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز ہوا اور بھارت کا جنگی غرور مٹی میں مل گیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے آدم پور میں جدید ترین ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر کے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کر دی۔ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کر دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا جوابی وار، بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

اودھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، ہلوارا، مامون اور مقبوضہ جموں سمیت بارہ سے زائد ایئرفیلڈز اور ایئربیسز کو ملیا میٹ کر دیا گیا۔ فتح ون میزائل سسٹم نے دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھمبر گلی بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیاگیا۔

راجوڑی اور نوشہرہ میں بھارت کے انٹیلی جنس مراکز کا نام و نشان مٹا دیا گیا۔ پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹے تک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور مودی کی ریاست گجرات پر پروازیں کرتے رہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts